40

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

کراچی۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ذوالحجہ 1440؁ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس جمعۃ المبارک2اگست کو بعد نمازِ عصر دفتر محکمہئ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔

 چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں پر رابطہ قائم کریں:0321-2022000,0321-2484604, (021)99261404,  99261403