32

خیبر پختونخوا میں بارشوں،سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری

پشاور۔ پی ڈی ایم اے کی خیبر پختونخوا میں بارشوں،سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونیوالوں میں 2 بچے اورایک خاتون بھی شامل ہیں۔

 رپورٹ کے مطاق بارش کے دوران مختلف واقعات میں 18افرادزخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں  6 خواتین اورایک بچہ بھی شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں 5 سال کابچہ برساتی نالے میں گرکرجاں بحق ہوا، حادثات میں بونیراورمانسہرہ میں ایک ایک،شانگلہ میں 2افراد جاں بحق ہوئے،بارشوں سے5 مکانات تباہ،2 کوجزوی نقصان پہنچا،بارشوں سے ایک اسکول مکمل تباہ،2 کو جزوی نقصان پہنچا۔