35

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ آسان اقساط پر اندراج شروع

 اسلام آباد۔نادرا نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پراجیکٹ کے تحت ملک بھر میں آسان اقساط پر اندراج کا عمل شروع کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رجسٹریشن پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیادوں پر خاندان کے صرف ایک فرد کیلئے قبول کی جائیگی۔

دلچسپی رکھنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ رسید حاصل کرنا مت بھولیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے قومی شناختی کارڈ اور ٹریکنگ کا درست اندارج کیا گیا ہے۔