28

تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملہ، آفیسرسمیت 4 اہلکار شہید

راولپنڈی: تربت میں ایف سی بلوچستان پر دہشت گردوں کی فائرنگ  سے  پاک فوج کے آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  ایف سی بلوچستان کے اہلکارہوشاب اورتربت کے درمیانی علاقے میں کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران جوانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر ، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چند دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، دشمن عناصر کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش انشاءاللہ ناکام ہوگی۔