65

شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے گرباز کے قریب دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی محمد بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پاک افغان سرحد پر6 اور بلوچستان میں 4 جوانوں کی شہادت پر کہا ہے کہ پاکستان خطے کے امن کےلیے قربانیاں دے رہا ہے، قبائلی علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔