722

دہری شہریت رکھنے والے کو سیاسی دھارے میں شامل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دہری شہریت رکھنے والوں کو سیاسی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا اب آئندہ انتخابات میں دہری شہریت رکھنے والے حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار زلفی بخاری نے جمعہ  کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اب دہری شہریت رکھنے والوں کو رکن پارلیمنٹ بنانے کے طریقہ کار پر غور کیا جا رہا ہے