74

مختلف اضلاع میں تعینات2ججوں کے تبادلے

پشاور۔پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے مختلف اضلاع میں تعینات دوججوں کے تبادلوں اورتقرریوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں 

پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج  سجاداحمدجان کو بطوراو ایس ڈی پشاورہائی کورٹ سے تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ہری پورتعینات کردیا ہے جبکہ سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ تورغر صنم سجاد کوتبدیل کرکے ہری پورمیں تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔