29

نوشہرہ کے سابق تحصیل ناظم پرفردجرم عائد

پشاور۔پشاورکی احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبر نے ضلع نوشہرہ میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق  ریفرنس کے تحت سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کے بھتیجے سمیت15ملزموں پرفردجرم عائد کردی ہے تاہم ملزموں نے صحت جرم سے انکارکردیاہے جس پرعدالت نے ریفرنس کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کوطلب کرلیاہے

 پشاورکی احتساب عدالت نے جمعرات کے روز سابق تحصیل ناظم احمدخٹک سمیت 15 ملزموں کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی اس موقع پر تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور احتساب عدالت میں پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک سمیت پندرہ افراد پر فرد جرم عائدکی جس کے تحت ان پرالزام ہے کہ انہوں نے ٹی ایم او نوشہرہ میں 45سے زائد افراد کو غیرقانونی طورپربھرتی کیا تاہم ملزموں نے اقبال جرم کرنے سے انکارکیاجس پر احتساب عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کوطلب کرتے ہوئے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی