43

اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی‘ شوکت یوسفزئی

پشاور۔صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ جمعرات کے روز صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نے اپوزیشن کے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور حکومت کی طرف سے دی گئی سہولیات سمیت امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پورے صوبے سے 2 ہزار لوگ اکھٹے نہ کر سکی، اپوزیشن لیڈرز لوٹی رقم واپس کریں تو مہنگائی ختم ہوجائے گی، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔