44

نواز شریف سے 5افراد کو ملنے کی اجازت

لاہور۔ آئی جی پولیس جیل خانہ جات نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے شریف فیملی کی جانب سے دائر کردہ درخواست منظور کرتے ہوئے شریف فیملی کے پانچ افراد کو ہفتے کے روز ملاقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ گزشتہ روز شریف فیملی کے خاندان کے لوگوں سے نواز شریف کی ملاقات کا مقررہ دن تھا۔

لیکن اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنی اور مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد کی مصروفیات کے پیش نظر جیل حکام کو درخواست دی تھی کہ وہ گزشتہ روز نواز شریف سے ملاقات نہیں کر سکتے لہٰذا انہیں جیل میں نواز شریف سے ہفتہ کے روز ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جسے جیل حکام نے منظور کر لیا اور اب نواز شریف خاندان کے پانچوں افراد کل مورخہ 27 جولائی بروز ہفتہ کو ملاقات کریں گے۔