41

عید الاضحی 12 اگست کو ہو نے کا امکان

کراچی۔محکمہ موسمیات نے 2 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی، جس کے بعد عید الالضحی 12 اگست 2019 کو ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ذی الحج کے چاندکی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا دو اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالالضحی 12 اگست 2019 کو ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دو اگست کوبیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، 7:17منٹ پر سورج طلوع ہو جائیگا، غروب آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکیگا، چاند کی عمر 35گھنٹے 29 منٹ ہوگی۔