52

خیبر بازار اور شعبہ چوک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

پشاور۔ضلعی انتظامیہ نے خیبر بازار اور شعبہ چوک میں تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے بیشتر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن ٹو مِنٰی ظاہر نے خیبر بازار اور شعبہ چوک میں دکانوں سے باہر سامان رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔

 کاروائی کے دوران دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کر نے پر 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب عمر نے یونیورسٹی ٹاؤن میں کاروائی کر تے ہوئے گرانفروشی، صفائی ناقص صورتحال اور سرکاری نرخ نانے کی عدم موجودگی پر 12 افراد کو گرفتار کیا۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔