49

ڈبلیو ایس ایس پی اور میونسپل ورکرز میں مذاکرات ناکام

پشاور۔ ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ اور آل میونسپل ورکرز یونین کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد آل میونسپل ورکرز یونین نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ادھر احتجاجی کیمپ کے دوسرے دن بھی کیمپ میں ملاز مین کی بڑی تعداد نے شرکت کی چیئر مین ریاض خان جنرل سیکرٹری عابد سہیل، چیئر مین قیصر باچہ، جنرل سیکرٹری فضل محمود، حاجی ارشاد، شکیل ہاشم خیل، اکبر خان، شاہد مغل، چوہدری اعظم، پرویز خان، اول سید، عمران صافی، ہنر خان وغیرہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

کمپنی کی طرف سے جی ایم عامر خان مہمند اور میاں آصف نے مذاکراتی عمل میں حصہ لیا مگر یونین کے مطالبات نہیں مانے گئے جسکے بعد یونین نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور 31 جولائی کو CMU آفس کوہاٹی میں ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا ہے جس میں تمام ملاز مین شرکت کرینگے اور اسی جلسے میں ہڑتال کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔