44

1122کے شہید اہلکاروں کے ورثاء میں چیک تقسیم

پشاور۔خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)  کے شہید اہلکاروں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے اس ضمن میں گزشتہ روز صوبائی ہیدکوارٹر میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد ٗ ترجمان بلال احمد فیضی اور شہدا کے ورثاء نے شرکت کی ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ ریسکیو 1122 کے اہلکار تربیت مکمل کرتے وقت اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

 ریسکیو 1122 کے اہلکار دوران ایمرجنسی اپنی جانوں کی پرواہ کئے  بغیر دکھی انسانیت کی خدمت کو یقینی بناتے ہیں ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 کے 7 اہلکاروں نے دوران ایمرجنسی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ریسکیو1122 ایک خاندان کی مانند ہے اور اس حوالے سے پسماندہ خاندانوں کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔