51

سپیشل سیکر ٹری بلدیات سمیت 6 افسروں کے تبادلے

پشاور۔صو بائی حکو مت نے چھ افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کئے ہیں اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایم یو محکمہ تعلیم عبداللہ کو سپیشل سیکر ٹری محکمہ بلدیات ٗڈائریکٹر کے پی پرائیو یٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی نیلم سلطانہ خٹک کی خدمات محکمہ پی اینڈ ڈی کے سپرد ٗڈپٹی سیکر ٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو محمد توفیق کو ڈپٹی سیکر ٹری پی اینڈ ڈی اور اے سی بحرین شبیر خان کو ڈپٹی سیکر ٹر ی سی اینڈ ڈبلیو ٗ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹر یٹ محکمہ بلدیات اختر منیر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر لوکل گورنمنٹ مردان تعینات کیا گیا ہے۔

تا ہم انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر چارسدہ کا بھی اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے ٗ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر مردان فضل اللہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر لوکل گورنمنٹ ضلع مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے۔