52

تحریک انصاف کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 25جولائی کو یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا،پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے مرکزی و صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے اعلان کے جواب میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 25 جولائی کو یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔

 پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے مرکزی و صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ایک بیان میں سیف اللہ نیازی نے کہا تحریک انصاف انتخابات میں تاریخی فتح اور وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کی کامیاب تکمیل پر رب العزت کا شکر ادا کریں گے۔