30

فریال تالپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

کراچی۔پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی، ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ آئین کے تحت فریال تالپور صادق امین نہیں رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی ارسلان گھمن اوررابعہ اظفر نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست جمع کروادی، فریال تالپور کے خلاف درخواست الیکشن کمشنر سندھ میں جمع کرائی گئی۔

درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ فریال تالپور نے گوشواروں میں اپنی جائیدادوں کوظاہر نہیں کیا، فریال تالپور کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا 22جون کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست دی تھی۔

 اسپکر سندھ اسمبلی نے قانون کے مطابق 30 دن گزرنے کے باوجود کوئی فیصلہ نہیں کیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر کو دی جانے والی درخواست کی کاپی الیکشن کیشمن کو بھی فراہم کی تھی،،،صوبائی الیکشن کمشنر یوسف خان خٹک نے درخواست وصول کرلی۔