33

مریم نواز، حسن اور حسین نواز کو نیب کا بلاوا

لاہور۔ منی لانڈرنگ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نواز کے رہنما مریم نواز، حسن اور حسین نواز کو 31 جولائی کو طلب کر لیا،نیب تینوں کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں میں تحقیقات کرے گا۔

 تفصیلا ت کے مطابق  نیب لا ہو ر نے  چوہدری شوگر ملز کیس میں  مریم نو از، حسن نو از حسین نو ازاور میا  ں نو از شریف کے بھا ئی عباس شریف کے بیٹے عبدالعزیز  کو بھی اسی کیس میں طلب کیا ہے۔ تما م افراد چوہدری شوگر مل کیس میں شیئر ہو لٖڈر ہیں۔ نیب میں ان تما م کے خلا ف منی لا نڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کرئیگا۔