69

چائے کی پتی، خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: بین الاقوامی منڈیوں میں کمی کے رجحان کے باجود چائے درآمد کر کے مارکیٹ میں فروخت کرنے والے بڑی کمپنیوں نے آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

مختلف علاقوں میں بڑے تقسیم کاروں نے انہیں نظر ثانی شدہ قیمتوں سے آگاہ کردیا ہے۔

جس کے تحت ایک کلوگرام چائے کے پیکٹ کی قیمت 8 سو 60 روپے کے بجائے 9 سو 50 روپے جبکہ 3 سو 85 گرام کے پیکٹ کی قیمت 3 سو 85 روپے کے بجائے 4 سو 25 روپے ہوگئی جبکہ ایک سو 90 گرام کی قیمت ایک سو 90 روپے سے بڑھ کر 2 سو 10 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران چائے کی درآمد مقدار کے اعتبار سے 23 فیصد بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 54 ٹن ہوگئی جبکہ مالیت کے لحاظ سے اس میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا اور 57 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چائے کی درآمد پر مجموعی ٹیکسز اور ڈیوٹیز 44 فیصد ہوگئی ہے جس کے نیتجے میں چائے کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا۔

چائے درآمد کنندہ نے بتایا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے اثر کو زائل کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی بڑی کمپنیاں چائے کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہیں تو کھلی چائے فروخت کرنے والے بھی اسی کو رجحان پر عمل کرتے ہیں جو بڑی کمپنیوں کے مقابلے معمولی کم ہوتے ہیں۔