43

سزا معطلی سے جرم ثابت ہونے کی وجوہات ختم نہیں ہوتیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد۔سپریم کورٹ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق فیصلہ جاری کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ اپیل معطل ہونے سے سزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا،سزا معطلی سے جرم ثابت ہونے کی وجوہات ختم نہیں ہوتیں، سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کیلئے اہل نہیں ہو سکتا، سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔ پیر کو سپریم کورٹ نے فیصلہ گجرات کے بلدیاتی امیدوار کی درخواست پر سنادیا،آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ اپیل معطل ہونے سے سزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

 انہوں نے کہاکہ سزا معطلی سے جرم ثابت ہونے کی وجوہات ختم نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہاکہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کیلئے اہل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔انہوں نے کہاکہ انتخابی اہلیت سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے ہو سکتی ہے۔