30

بینک سربراہان سے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

اسلام آباد۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تمام بینکوں سے بے نامی اکانٹس کی تفصیلات طلب کرلیں اور بینک سربراہوں کو ہدایات دی کہ بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت اپنے اکاونٹ ہولڈرز کے بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات خود طلب کریں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے تمام بینکوں کے سربراہان کو خط لکھا، جس میں اکانٹ ہولڈرز کے بینامی اکانٹ کی تفصیل خود طلب کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا بینک اکانٹ ہولڈرز سیبے نامی اکاونٹس کی تفصیل خودطلب کریں، ایف بی آر اکانٹ ہولڈرز سے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا، اقدام لوگوں کے ایف بی آر پر اعتماد قائم رکھنے کے لیے ہے۔شبرزیدی کا کہنا تھا بے نامی اکانٹس پرفراہم معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ایف بی آرقانونابینامی اکانٹس کی نشاندہی کاذمیدار ہے، اس سلسلے میں ایف بی آر اور بینک مل کر کام کریں تو بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر نے خط میں کہا بے نامی اکاونٹس کی نشاندہی کے لیے تمام بینکوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ تمام بینکوں سے بے نامی اکاونٹس سے متعلق معلومات جو بینکوں کو حاصل ہیں، پندرہ یوم میں ایف بی آر کو فراہم کریں۔