54

بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے،شاہ محمود

اسلام آباد۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے دو واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے واقعات میں ہونے والے جانی نقصان پر  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا ء کے لواحقین کے ساتھ  اظہار  ہمدردی کیا ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے شہدا ء  کے جنت الفردوس میں درجات کی بلندی کے لئے بھی د عاکی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فرائض کی ادائیگی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں پر فخر ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ اتوار کہ صبح ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد شہید اور  30     سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔