47

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ڈی آئی خان دھماکے کی شدید مذمت

 پشاور  وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے ڈی آئی خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہید پولیس اہلکاروں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی،دہشتگردی ایک ناسور ہے جس کا صفایا کر کے دم لیں گے۔

اتوار کے روز ڈیرہ اسما عیل خان  میں ہو نے والے خود کش حملے کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ  شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگرد اس طرح کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتا  دہشتگردی ایک نا سور ہے جس کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔ انہو ں نے دھما کے میں شہید ہو نے والے اہلکاروں اور عام شہریو ں کی درجا ت کی  بلندی اور مغفرت  اور پسما ندگاان کے لئے  صبرجمیل کی دعاکی۔