35

ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے گیس اور بجلی کا نیا ٹیرف جلد آنے کا امکان

لاہور۔5ایکسپورٹ سیکٹرز کیلئے گیس اوربجلی کے نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ 5ایکسپورٹ سیکٹرز کیلئے گیس اوربجلی کے نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ پیر22جولائی کووزارت بجلی و پٹرولیم کے حکام کیساتھ ایک اجلاس ہوگا جس میں بجٹ2019-20 پیش کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل پرغورکیاجائے گا۔