56

اختیارات کاناجائزاستعمال ٗ سول جج ملازمت فارغ

پشاور۔پشاور ہائی کورٹ نے مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال پرایک اور جج کو بھی نوکری سے برخاست کردیاہے، اس حوالے سے پشاورہائیکورٹ کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس رولز2011کے تحت سول جج نعمت اللہ شاہ کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے تحت انہیں انکوائری کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں برطرف کیا گیا ہے۔

جج کے خلاف ہائی کورٹ کو شکایات موصول ہونے پرباقاعدہ انکوائری شروع کی گئی جبکہ متعلقہ جج کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیاگیا،انکوائری کمیٹی نے تمام ثبوتوں اور موقف جاننے کے بعد نعمت اللہ شاہ کونوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی تھی جس پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے سزا کے طور پر انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیاہے۔