28

ایڈیشنل کمشنرایف بی آر سمیت 5 مغوی بازیاب

پشاوردو ماہ قبل اغوا ہونے والے ایڈیشنل کمشنرایف بی آر ریاض میانی سمیت پانچ مغوی اغوا کاروں کی چنگل سے بھاگ کر وانا اسکاؤٹس کیمپ پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل کمشنرایف بی آر ریاض میانی سمیت پانچ مغوی اغوا کاروں کی چنگل سے بھاگ کر وانا اسکاوٹس کیمپ پہنچ گئے جبکہ تحصیل دار لدھا گل دراز بھی بازیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ ریاض احمد کو دو ماہ قبل ضلع ٹانک سے اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنی والدہ کے انتقال پر آبائی گاؤں آئے تھے،کالعدم تحریک طالبان نے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ذرائع یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ریاض احمد کو اغوا کے بعد پڑوسی ملک لے جایا گیاتھا، بعد ازاں انہیں دوبارہ پاکستان منتقل کیا گیا،تاحال ان کی خاندان سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔