30

حافظ سعید کا7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

گو جرا نوا لہ۔گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے کالعدم جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق حافظ سعید کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا۔

 سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور انہیں تحقیقات مکمل کر کے چارج شیٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی