32

چینی قونصلیٹ کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر چینی قونصلیٹ کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں واقعہ چینی قونصلیٹ کی عمارت کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے چوہنگ کے علاقے میں قونصلیٹ کی نئی عمارت تعمیر کرنے کے لئے جگہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لئے دو روز قبل مختلف متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ جس میں چینی قونصلیٹ کی موجودہ عمارت کے دو اطراف آبادی اور دونوں اطراف سڑکوں کی موجودگی کے باعث عمارت کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے قونصلیٹ کو آبادی سے دور اور مین روڈ سے دور کھلے مقام پر منتقل کرنے کی تجویز تیار کی گئی تھی۔