29

صوبائی وزیر خوراک کے شہر بھر میں چھاپے

پشاور۔صوبائی وزیرخوراک الحاج  قلندرلودھی اورڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ سعادت حسن نے گذشتہ روز فوارہ چوک،نوتھیہ بازار،گلبرگ روڈ اور خیبر سپر مارکیٹ کا اچانک دورہ کیا ان کے ہمراہ راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور نعمان عامر بھی موجود تھے کاروائی کے دوران نان بھائیوں کے وزن کو چیک کیا گیا۔

جو سرکاری نرخ نامے کے مطابق تھا اس کے علاوہ کھلے عام چکن پارٹس فروخت کرنے پر 3دکاندار 2 سبزی فروش اور3 قصائیوں کو گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالہ کر دیا گیا موجود عوام نے صوبائی وزیر خوراک کا شکریہ ادا کیا کہ آپ غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے خود بازاروں کا دورہ کر رہے ہیں۔

 صوبائی وزیر نے محکمہ خوراک کے اہلکاروں کو ہدایت جاری کی کہ روزانہ 3 اوقات بازاروں میں موجود رہے جو بھی سرکاری نرخ نامہ کے خلاف ورزی کرتے پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی۔