33

چترال میں گلیشئر پھٹنے کا خطرہ ٗالرٹ جاری

پشاور۔صوبائی محکمہ ریلیف نے ضلع چترال میں آئندہ 36گھنٹوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور موسلادھاربارشوں کے ساتھ ساتھ گلیشئر پھٹنے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے الرٹ میں محکمہ موسمیات کے حوالے سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ضلع چترال میں درجہ حرارت میں آئندہ 36گھنٹوں میں اضافے کیساتھ،موسلادھاربارشوں اور گلیشیئرپھٹنے کا بھی امکان ہے جس کے نتیجے میں چترال کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات ہیں محکمہ ریلیف  کے مطابق چترال سمیت سوات، دیر اپر اینڈ لوئر، کوہستان لوئر،کوہستان اپر اور کوہستان پالس میں ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات ہیں الر ٹ میں گلیشئر وادیوں میں رہنے والے عوام احتیاط برتنے اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ ریلیف، خیبر پختونخوا نے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے عوام کو ندی نالوں سے خود اور جانوروں کو بھی دور رہنے کی ہدایت کی ہے محکمہ ریلیف کا چترال سمیت، سوات، دیر اپر اینڈ لوئر، کوہستان، کوہستان پالس کے ضلعی انتظامیہ کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ٗسیاحوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملاکنڈاور ہزارہ ڈویڑن میں سفر سے متعلق احتیاط کریں اور چترال کی دورافتادہ وادیوں میں جانے سے گریز کریں۔

 اسی طرح محکمہ ریلیف نے ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے، ایمرجنسی سٹاف کی دستیابی اور برقت حکومتی امداد شروع کرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔الرٹ میں عوام سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے نمبر 1700پررہنمائی کے لئے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔