29

اسلام آباد میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ

اسلام آباد۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں عوامی اجتماع، لاو ڈسپیکر،وال چاکنگ،آتش بازی اوراسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی ہوگی،خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلا م آباد حمزہ شفقات نے 8مختلف سرگرمیو ں پر پا بندی عائد کر دی۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کااطلاق آج سے ہوگا،جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں عوامی اجتماع، لاوڈسپیکر،وال چاکنگ،آتش بازی اوراسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی ہوگی،خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔