31

وزیراعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات

 اسلا م آباد۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال سمیت فوج کے پیشہ وارانہ امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال اور دورہ امریکا پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر اعظم عمران خان امریکا کا پہلا سرکا ری دورہ کر رہے اس پر آرمی چیف اور وزیر اعظم کے درمیا ن تفصیلی بات چیت ہو ئی اور سرحدی صورتحال پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔