93

لاہور میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکیں تالاب بن گئیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ بہت سے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Embedded video

Tehreek-e-Insaf@InsafPK

وزیراعلی پنجاب کا لاہور شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ
وزیراعلی پنجاب نے خود گاڑی ڈرائیو کر کے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا@UsmanAKBuzdar

910

4:55 PM - Jul 16, 2019

216 people are talking about this

Twitter Ads info and privacy

موسلادھار بارش کے باعث لاہور کے شاہی قلعہ کا تاریخی روشنائی گیٹ بھی گرگیا، 180 سال پرانا روشنائی گیٹ شاہی قلعہ لاہورکا مرکزی دروازہ تصور کیا جاتا ہے۔  ڈائریکٹروالڈسٹی آصف ظہیر کا کہنا ہے کہ 180سال پرانا روشنائی گیٹ شدید بارش کے  باعث گرا، تاہم گیٹ 3  سے 4 روز میں دوبارہ مرمت کر کے لگادیا جائے گا۔

نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی وجہ سے لاہور کے انڈر پاسز جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں اب تک 150 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔ کئی مقامات پر مکانات کی چھتیں گر گئی ہیں جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Embedded video

Makhdoom Abu-bakar Bilal@makhdoomab

گزشتہ رات سے جاری بارش کے باعث لاہور کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 150 ملی لیٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہو چکی ہے ۔
عوام کی بارش تھم جانے کے لئے دعائیں ۔

1

4:59 PM - Jul 16, 2019

See Makhdoom Abu-bakar Bilal's other Tweets

Twitter Ads info and privacy

جناح اسپتال لاہور کی چھتیں بھی ٹپکنے لگی ہیں اور ایمرجنسی پانی میں ڈوب گئی ہے۔ انتظامیہ نے اسپتالوں میں طبی عملے کو چوکس کردیا ہے اور متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔