154

امیر بننے کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی

پشاور۔ راتوں رات امیر بننے کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی پشاور کے علاقہ سوڑیزئی سے تعلق رکھنے والا نوجوان غیر قانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس کی فائرنگ کے بعد گاڑی الٹنے سے جاں بحق ہوگیابتایا گیا ہے کہ محمد نوید خان غیر قانونی طریقے سے ترکی جارہا تھا۔

 راستہ میں ترکی پولیس نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی تو ڈرائیور سے گاڑی بے قابوہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار متعدد افراد زخمی جبکہ نوید خان جاں بحق ہوگیاذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل سوڑیزئی کا ایک اور نوجوان محمد ہلال خان سوری بھی ترکی جاتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔