84

یوٹیلیٹی سٹور پر اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے قیمتوں میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے بعد عوام کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق گھی کی قیمت میں 26 روپے فی کلو کمی کردی گئی۔

نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا کہ کوکنگ آئل 21روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز جاری ہونے والی سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 19کے دوران اقتصادی نمو کی رفتار خاصی سست ہوگئی ہے اور اسکی بنیادی وجہ جڑواں خساروں پر قابو پانے کی غرض سے کیے جانے والے پالیسی اقدامات کاردِعمل ہے۔

مرکزی بینک کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ان اقدامات سے صنعتی شعبے کی کارکردگی متاثر ہوئی اوراشیاء سازی کی سرگرمیاں ماند پڑیں۔پانی اور موسم سے متعلق خدشات اوراس کے ساتھ ساتھ اہم خام مال کی بلند قیمتوں نے فصلوں کی پیداوارپراپنا اثرڈالا۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق اجناس پیدا کرنے والے شعبوں کی کمزور کارکردگی نے بھی خدمات کے شعبے کی کارکردگی کو محدود کیا ہے۔