52

5 ارکان کے پروڈکشن آرڈرز کیلئے سپیکر کو درخواست

 اسلام آباد۔اپوزیشن جماعتوں نے پانچ اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز کیلئے اسپیکر کو درخواست دے دی ہے۔  درخواست شہبازشریف، خرم دستگیر، خواجہ آصف، رانا تنویر، ایازصادق ودیگر نے جمع کرائی جس پر شاہد خاقان عباسی اور پیر فضل علی شاہ جیلانی کے بھی دستخط موجود ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری،راناثنااللہ اور سعد رفیق، محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں، منتخب اراکین قومی اسمبلی کی کارروائی میں شرکت سے محروم ہیں جبکہ قواعد کے مطابق اسپیکریاچیئرمین کمیٹی زیرحراست رکن کواجلاس میں شرکت کیلئے بلاسکتا ہے۔