23

عائشہ گلالئی کاڈی چوک میں دھرنے کااعلان

پشاور۔تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف 26جولائی کو ڈی چوک اسلام آباد میں عوامی دھرنا دیا جائیگا۔

 حکومت  ملک کے غریب عوام کو ریلیف پہنچانے کے بجائے عوام کے منہ سے نوالہ چھینے کے درپے ہوچکی ہے، ال پرائیویٹ پارٹنر اسکولز کے احتجاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر آواز صبح سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخو امیں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کے علمبردار تحریک انصاف کی حکومت نے ووچر اسکیم کے تحت پرائیویٹ اسکولوں کو  بچوں کی فیسوں کی مد میں آدائیگی روک کر اپنے آپ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

 خیبر پختونخو احکومت کے پاس وزرا کے گلچھڑے اڑانے کے لئے پیسے ہیں، لیکن غریبوں کے بچوں کی فیسیں ادا کرنے کے لئے پیسے کم پر گئے ہیں۔انہوں نے کہا پچھلے 6سال سے اس حکومت نے صوبے کی عوام کی خدمت کرنے کے بجائے عوام کو اپنی ناکام پالیسیوں کی بدولت خودکشی پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کے اصل چہرے کو بہت پہلے عوام کے سامنے بے نقاب کر کے اپنا فرض پورا کیا تھا۔لیکن لوگوں نے پھر بھی تحریک انصاف کے بہکاوے میں آکر ناکام قیادت کو اپنے اوپر مسلط کر دیا،جس کے نتائج آج ملک بھر کے عوام بھگتنے پر مجبور ہیں۔ عائشہ گلالئی نے ملک بھر کے عوام سے 26جولائی کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے حکومت کے خلاف بھرپور عدم اعتماد کرنے کی اپیل کی۔