73

حج زائرین کی معاونت کیلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف

 اسلام آباد۔ وزارت مذہبی امور نے حج زائرین اور ان کے سعودی عرب میں قیام کے حوالے سے معاونت کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت نے زائرین سے معلومات کے لیے اینڈرائیڈ ایپلی کیشن استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔ایپلیکیشن مِنا لوکیٹر کو صارف کی رہائش گاہ مختلف کیمپوں /مکتبوں تک جانے کے راستے، ٹرین اسٹیشنز، مسجد، ہسپتال سمیت منا کے دیگر مقامات تک جانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

المقصد ایپلیکیشن مسجد الحرم کے اندر کا 3ڈی زیارت کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔پاک حج معاون ایپلیکشن زائرین، گروپ معلومات، عمارتیں، مکتبوں اور سفری تفصیلات فراہم کرتا ہے۔اردو زبان میں بنی رہنمائے حج ایپلیکیشن منساک حج کی ادائیگی کے لیے معلومات اور سہولیات فراہم کرتا ہے۔پاک حج گائیڈ ایپلیکیشن کے ذریعے حج کی تیاری بشمول حج، عمرہ اور زیارت مدینہ کی ادائیگی کے طریقہ کار کے حوالے سے معلومات فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج ادا کرنا فرض ہے۔یہ مذہبی فریضہ ہجری کیلنڈر کے ذوالحج کے مہینے میں ادا کیا جاتا ہے،حج فلائیٹ آپریشن کا آغاز 4 جولائی کو ہوا تھا جہاں پہلی بار سعودی امیگریشن اسٹاف نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 368 پاکستانی زائرین کا امیگریشن اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا تھا۔