60

انتخابات کے د وران قبائلی اضلاع میں 3جی سروس معطل

پشاور۔16صوبائی نشستوں پر بیس جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لئے چھ قبائلی اضلاع میں وفاقی حکومت نے تھری جی سروس معطل کرنے کی منظوری دیدی ہے بیس جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لئے شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، کرم، مہمند، خیبر اور اورکرزئی اضلاع میں وزارت داخلہ کی ہدایات پر پی ٹی اے نے تھری جی سروس معطل کر دی ہے باجوڑ میں تھری جی سروس کی سہو لت موجود ہیں چھ قبائلی اضلاع میں تھری جی سروس کام نہیں کریگی۔

تاہم رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کو بھر پور طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف الیکشن کمیشن کے ترجمان ندیم قاسم کے مطابق بیس جولائی کو 16نشستوں پر انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں انتخابات میں 2ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائینگے 26لاکھ 91ہزار 895ووٹرزاپنے حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

15ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائینگے پولنگ سٹیشنوں پر تعینات فوج کے مجاز آفیسرکو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیار ات حاصل ہو نگے ذرائع کے مطابق چھ قبائلی اضلاع میں تھری جی سروس کے غیر فعال ہونے کے باعث انتخابی تنائج کی ترسیل کے لئے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کام نہیں کریگا۔ ذرائع کے مطابق سات قبائلی اضلاع میں سے چھ قبائلی اضلاع کے انتظامیہ کو اس ضمن میں آگاہ کردیاگیا ہے۔