65

نوشہرہ میں دریاؤں میں نہانے پر پابندی

نوشہرہ۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے نوشہرہ بھر میں دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگادی۔ پولیس افسران کو سختی سے عمل درآمد کے احکامات جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق دریاؤں میں پانی کی مسلسل بڑھتی ہوئی صورتحال اور آئے روز شہریوں کے ڈوبنے کے واقعات کے پیش نظر دریاؤں، نہروں اور تالابوں میں نہانے پر ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی۔ 

تحریری حکم نامے میں پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پولیس حکام پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے