33

جج ارشد ملک کیخلاف فوری کاروائی نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد۔ حکومت نے جج ارشد ملک کے خلاف فوری کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔وزارت قانون کی جانب سے لکھے گئے خط میں جج ارشد ملک کو وزارت قانون رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

 خط میں کہا گیا ہے بدلتی صورت حال کے پیش نظر آپ چاہیں تو مزید کام نہ کریں اور مزید احکامات کا انتظار کریں۔وزارت قانون نے خط کی کاپی رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی ارسال کی ہے۔