76

پاکستانی مافیا رشوت کی پیشکش اور بلیک میل کررہی ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی مافیا رشوت کی پیشکش کر رہی ہے جبکہ اداروں کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کرنے والوں کو سلسین مافیا قرار دے دیا۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی اپنے لیے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مافیا منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع کی گئی اپنی دولت کا تحفظ چاہتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے جبکہ انہیں رشوت کی پیشکش کی جارہی ہے اور بلیک میلنگ اور دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔