46

5 پرنسپلوں و ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تقرریاں و تبادلے

پشاور۔ گورنمنٹ کالج آف کامرس ٗ مینجمنٹ سائنسزخیبرپختونخواکے ترقی پانے والے 5 پرنسپلوں و ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں 

 اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر کامرس گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز پشاور جہانزیب کو گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز کوہاٹ ٗڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ جنرل کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز خیبر پختونخوا محمد داؤد کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کامرس گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز جلوزئی نوشہرہ میں تعیناتی کی گئی ہے اسی طرح اسسٹنٹ پروفیسر کامرس گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز بالاکوٹ مانسہرہ محمد ادریس کو ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد ٗپرنسپل گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز کوہاٹ فضل اللہ کوپرنسپل گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز صوابی اور ڈائریکٹر کامرس ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ جنرل سی ای اینڈ ایم ایس پشاور ڈاکٹر امجد رفیق کوپرنسپل گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز کوہاٹ تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔