44

نانبائیوں کی کال پر آج صوبے بھر میں ہڑتال

پشاور۔انجمن پختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن کی کال پر پشاور سمیت صوبہ بھر کے نانبائی آج سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا آغاز کرینگے ٗ اس دوران تندور بند رہیں گے

ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی محمد اقبال کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے 150گرام روٹی 12روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق کے باوجود نیا نرخنامہ جاری نہیں کیا  اور حکم جاری کیا کہ روٹی 10روپے میں ہی فروخت کی جائے انہوں نے کہاکہ بجلی ٗ گیس اور آٹا نانبائیوں نے نہیں بلکہ حکومت نے مہنگا کیا ہے بجلی اور گیس کے بل دوگنا ہوگئے ہیں آٹے کی فی کلو قیمت 10روپے بڑھ گئی ہے ایسے میں نانبائی مزید مالی نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے لہٰذا آج سے تمام تندور بند رکھے جائینگے انہوں نے پشاور کے علاوہ صوبہ بھر میں تندور بند رکھنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔