35

تاجر انصاف کا حکومت سے مذاکرات کا اعلان

پشاور۔ تاجر انصاف نے 13 جولائی کو ہڑتال کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا تاجر انصاف کے صدر شاہد خان نے پشاور کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا جس میں بازاروں کے صدور جنرل سیکرٹری اور بازار کے دوکانداروں سے فرداً فرداً ملاقات کیں جبکہ تاجروں نے پڑتباک استقبال کیا 

دورہ میں پشاور کے مختلف بازاروں کے صدور اور جنرل سیکریٹریز بھی موجود تھے شاہد خان نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور حکومت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہمیں ایک دوسرے کیلئے راستے میں رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہئے بلکہ مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل  نکالنا  چاہئے تاجروں کی تنظیم تاجر انصاف ایک پر امن تنظیم ہے یہ پوری تاجروں کی نمائیندگی کررہی ہے۔