37

اسد عمر اکنامک ڈیویلپمنٹ کونسل کے رکن مقرر

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل کا رکن مقررکردیا، اکنامک ڈیویلپمنٹ کونسل میں وفاقی وزرا اور آرمی چیف بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو اکنامک ڈیویلپمنٹ کونسل کارکن مقررکردیا، اسد عمر کی بطور رکن اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اکنامک ڈیویلپمنٹ کونسل میں وفاقی وزرا اور آرمی چیف بھی شامل ہیں۔