53

ہارون بشیر بلور کی پہلی برسی

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی ترجمان شہید ہارون بشیر بلور کی پہلی برسی آج بروز بدھ دوپہر دو بجے نشتر ہال پشاور میں منائی جا رہی ہے، تقریب سے پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے اور شہید ہارون بلور سمیت سانحہ یکہ توت کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ یکہ توت خودکش دھماکہ میں شہید ہونیوالے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کے شہادت کو ایک سال بیت گیا لیکن تاحال حملے کے ذمہ داروں کا سراغ نہ لگ سکا جبکہ خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بھی تشکیل دی گئی ہے اور حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیاگیا لیکن تاحال اسے بھی سامنے نہیں لایا جاسکا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال عام انتخابات کے دوران یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید جبکہ مجموعی طور پر 74 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔