43

پاکستان دولت مشترکہ میں اپنا کردار ادا کرتا رہیگا ٗوزیرخارجہ

 اسلام آباد۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو برطانیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے قبل صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ دولت مشترکہ کا ایک غیرمعمولی اجلاس ہونے جارہاہے جس میں شرکت کیلیے برطانیہ روانہ ہورہاہوں۔ پاکستان اپنا کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا انہوں نے کہاکہ وہ برطانیہ کے وزیر خارجہ Jeremy Hunt کی دعوت پر برطانیہ میں دولت مشترکہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

کامن ویلتھ کے 54 ممبران ممالک ہیں اللہ کے فضل سے پاکستان کو اس میں نمائندگی ملی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس کے موقع پر انہیں دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کا موقع ملے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ 2018 کے مینڈیٹ کے بارے میں پاکستان کی رپورٹ پیش کریں گے