143

4 انتظامی سیکر ٹر یو ں سمیت 27 افسروں کی تقرریاں و تبادلے

پشاور۔صوبائی حکومت نے گریڈ 18 سے 21 تک کے 27 اعلیٰ افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کئے ہیں اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر گریڈ 21 کے آفیسر فرخ سیر خان کو سیکرٹری اوقاف ان کے پیش رو حسن محمود یوسفزئی کو تبدیل کر کے سیکرٹری ہاؤسنگ لگا دیا گیا ہے سیکرٹری ہاؤسنگ مسعود احمد کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

 چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور ذاکر حسن کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ لگا دیا گیا ہے سیکرٹری معدنیات عصمت اللہ خان کو تبدیل کر کے چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ تعیناتی کے منتظر سابق سیکرٹری جنگلات سید نذر حسین شاہ کو سیکرٹری معدنیات ٗ ڈائریکٹر جنرل پی سی این اے صلاح الدین کو سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ٗ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ محمد ضیاء الحق کوپراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایم یو محکمہ تعلیم ٗ تعیناتی کے منتظر محمد زبیر کو سپیشل سیکرٹری امن وامان مرج ایریا محکمہ داخلہ ٗتعیناتی کے منتظر محمد یحییٰ اخونزادہ کو سپیشل سیکرٹری پی اینڈ ڈی مرج ایریا تعینات کردیا گیا۔

، چیئرمین ڈی آئی خان بورڈ حمیداللہ شاہ کوڈائریکٹر جنرل معدنیات ٗپراجیکٹ ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن لینڈ ریکارڈ محکمہ مال تسلیم خان کو ایڈیشنل کمشنر پشاور، سپیشل سیکرٹری بلدیات سید محمد فر الثقلین کو ڈپٹی کمشنر بٹ گرام، سیکرٹر ی ٹو بورڈ آف ریونیو محمد امین کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایات ٗ چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی ظاہر شاہ کو تبدیل کرکے ڈی جی پی سی این اے ڈائریکٹر جنرل مرج ایریا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سہیل خان کو ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی خیبر پختونخوا ٗ ایڈیشنل کمشنر پشاور سید ناظم حسین کو سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ٗڈپٹی کو آرڈینیٹرپی ایم آر یو چیف سیکرٹری آفس نوید احمد کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر چترال ٗان کے پیش رو ڈپٹی کمشنر چترال لوئر خورشید عالم کو تبدیل کر کے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیاہے ڈپٹی کمشنر بٹ گرام ارشد قیوم برکی کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ٗ ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان حسن عابد کو سیکرٹری ٹو محکمہ مال ٗ ڈپٹی سیکرٹری خزانہ صاحبزادہ نجیب اللہ کو ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ جاوید علی کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر تورغر جبکہ ڈپٹی کمشنر تورغر محمد طاہر کو سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ٗ اے ڈی سی بونیر سید نواب کو ڈپٹی کمشنر بونیر جبکہ ڈپٹی کمشنر بونیر شفیع اللہ خان کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی  ہے چیف فارن ایڈ محکمہ پی اینڈ ڈی کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ لگا دیا گیا ہے۔