44

نانبائیوں نے پشاور میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

پشاور۔صوبائی دارالحکومت کے نانبائیوں نے آٹا ٗ بجلی ٗ گیس مہنگی ہونے کے باوجود روٹی کی قیمت نہ بڑھانے کے خلاف 11جولائی کو پشاور بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا اس دوران تندور بند رہیں گے اور نانبائیوں پشاور پریس کلب اور دیگر مقامات پر احتجاجی مظاہرے کرینگے

 انجمن نانبایان ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز ان کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں طے پایا کہ 150گرام روٹی 12روپے میں فروخت کی جائے گی اس وزن اور ریٹ پر نانبائیوں کی جانب سے بھی اتفاق رائے پایا گیا تاہم جب نیانرخنامہ جاری کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر سے اجازت طلب کی گئی تو انہوں نے انکار کر دیا ایسوسی ایشن نے ڈی سی کے اقدام پر احتجاجاً 11جولائی کو تندور بند رکھنے اور ضلع بھر میں ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔